الطاف حسین اردو بولنے والوں کی نمائندگی نہیں کرتے، ریحام خان

August 15, 2015 4:24 pm0 commentsViews: 15

کراچی ہمارا شہر ہے ہمیں کسی سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں، کراچی میں گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین اردو بولنے والوں کی نمائندگی نہیں کرتے، کراچی میں قیام امن کا کریڈٹ عمران کو جاتاہے۔ کراچی ہمارا شہر ہے ہمیں کسی سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں، کراچی اب اتنا محفوظ ہو چکا ہے کہ آج میں اپنے بچوں کے ہمراہ مزار قائد پر آئی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی ایئر پورٹ اور بعد ازاں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ آج ہر پاکستانی آزاد فضا میں سانس لے رہا ہے۔ معاشرے میں تفریق پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

Tags: