استعفوں کی وجہ سے ایم کیو ایم کو رعایت نہیں دی جاسکتی، اسماعیل راہو

August 15, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 20

سیاسی مسائل مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں، تبدیلی کیلئے عوام نوازشریف کی طرف دیکھ رہے ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ایم کیو ایم کے سیاسی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔ استعفوں کی وجہ سے کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ سندھ کے عوام تبدیلی کے لئے نواز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں وزیر اعظم کسی صوبے کی حکومت میں کوئی مداخلت نہیں کر رہے ہیں۔ سندھ میں سیاست کا مقصد کرپشن بن گیا ہے۔ مسلم لیگی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی کردار کا احترام کرتی ہے۔ ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے مانیٹرنگ سسٹم بنانا وفاق کا کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ ن میڈیا سیل میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اسماعیل راہو نے کہا کہ ملک میں امن کی بحالی کیلئے آپریشن بلا امتیاز کیا جا رہا ہے۔

Tags: