اندھی گولیاں لگنے سے خاتون سمیت13 افراد زخمی ۔ شہر میں مزید حادثات

August 15, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 25

سعید آباد میں45 سالہ بشریٰ، شیر شاہ میں60 سالہ امین گولیوں کا شکار، کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) 14 اگست کے موقع پر مختلف علاقوں، میں اندھی گولیاں لگنے سے خاتون سمیت13 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 14 اگست کے موقع پر صدر کے علاقے میں اندھی گولی لگنے سے25 سالہ سفیر عالم حیدری کے علاقے میں 12 سالہ عبدالصمد ، اورنگی کے علاقے میں21 سالہ شاہ رخ، جوہر آباد کے علاقے میں24 سالہ عزیز احمد، سعید آباد کے علاقے میں45 سالہ بشریٰ ، شیر شاہ کے علاقے میں60 سالہ امین، تیموریہ کے علاقے میں12 سالہ مولا بخش، بریگیڈ کے علاقے میں22 سالہ ریاض علی، جمشید ٹائون کے علاقے میں2 سالہ سجاول، سکھن کے علاقے میں22 سالہ سجاد علی اور18 سالہ اقبال، پی آئی بی کالونی کے علاقے میں28 سالہ بلال آصف، لیاقت آباد کے علاقے میں مسائل خاں زخمی ہوگیا۔

زہریلا برگر کھانے سے ایک شخص ہلاک
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر کے علاقے میںپراسرار طور پر زہریلا برگر کھانے سے ایک شخص جاں بحق اور اس کے دو دوستوں کی حالت غیر ہوگئی‘ گلستان جوہر بلاک14دارالصحت اسپتال کے قریب چشتی نگر مکان نمبر 122 کا رہائشی18 سالہ کاشف ولد ظفر اور اس کا دوست 19 سالہ طارق کی پر اسرار طور پر زہریلا برگر کھانے سے حالت غیر ہوگئی جن کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کاشف دوران علاج دم توڑ گیا‘ طارق کی حالت تشویشناک ہے‘ ایس ایچ او جاوید جلبانی کا کہنا ہے کہ متوفی اور طارق پنجاب سے محنت مزدوری کیلئے کراچی آئے تھے اور انہوں نے مذکورہ مقام پر اپنی رہائش اختیار کی ہوئی تھی اور ایک منرل واٹر کمپنی کے ملازم ہیں۔

فیروز آباد‘ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک
کراچی( اسٹاف رپورٹر) فیروز آباد کے علاقے اللہ والی چورنگی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو شہزاد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ‘ نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا ہے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ2ڈاکو ارسلان نامی شخص سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ مارے جانے والا ڈاکو چنیسر گوٹھ کا رہائشی اور اس سے قبل ڈیفنس اور فیروز آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔

ٹرالر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، شوہر زخمی، بیوی ہلاک
بچہ بھی زخمی ہوا، حادثہ نیٹی جیٹی پل پر پیش آیا، ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب
متوفیہ ماڑی پور مشرف کالونی کی رہائشی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے‘ نیٹی جیٹی پل پر ٹریفک حادثہ‘ خاتون جاں بحق‘ شوہر اور بچہ زخمی‘ تفصیلات کے مطابق نیٹیجیٹی پل پر نامعلوم تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 29 سالہ حناء زوجہ بہادر ‘35 بہادر ولد جمیل اور 6 سالہ امان ولد بہادر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ حنا دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی‘ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہونے میں کامیاب وہگیا جس کی تلاش جاری ہے‘ متوفیہ ماڑی پور مشرف کالونی کی رہائشی بتائی جاتی ہے‘ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

محمود آباد نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) محمود آباد اعظم نگر سے فلاحی ادارے کے ملازم کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی‘ محمود آباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 8 میں واقع گھر سے30 سالہ وحید ولد عبدالررزاق کی گلی میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ‘ایس ایچ او محمود آباد انسپکٹر محمد سرور کمانڈو نے بتایا کہ نوجوان کا اپنے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی‘ متوفی ایک فلاحی ادارے کا رضا کار تھا۔

Tags: