میری ٹائم سیکورٹی کی جشن آزادی ریلی میں ماہی گیروں کی شرکت

August 15, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 27

70سے زائد لانچوں نے ریلی میں حصہ لیا، آزادی ریلی ملک و قوم سے محبت کااظہار ہے، فیصل محمود، واجد نواز
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسیPMSA کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستان فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی، فش ہاربر ، نیٹوآئی لینڈ فشر مین ایسوسی ایشن ( نیفا) اور ماہی گیروں نے پی این ایس قاسم میرین بیس سے پی این ایس ڈاک یارڈ تک2ناٹیکل میل تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں70 سے زائد لانچوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ماہی گیروں کا جذبہ حب الوطنی دیدنی تھا۔ ماہی گیروں نے ملی نغموں پر رقص کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پی ایم ایس اے کے فاسٹ رسپانس بورڈ نے ریلی کو خصوصی طور پر کور کیا اور مرچنٹ شپنگ نے ٹریفک کو متاثر ہونے سے بچایا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایس اے کے کمانڈر فیصل محمود نے کہا کہ جشن آزادی ریلی ملک و قوم سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ کئی سالوں سے ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ لیفٹیننٹ کمانڈر واجد نواز نے کہا کہ ماہی گیروں سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہر مشکل وقت میں ماہی گیروں کی ریسکیو کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اس موقع پر فرحت شاہ، ایم اے خان اور عدنان ارسلان نے بھی شرکت کی۔

Tags: