سٹی کورٹ میں ملزمان کے اہل خانہ نے وین کا گھیرائو کرلیا

August 15, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 33

کراچی (کرائم ڈیسک) زمان ٹائون پولیس فارن اور غیر قانونی رہائش اختیار کرنے کے الزام میں گرفتار 32 ملزمان کا ریماند حاصل کرنے کیلئے نجی وین میں سوار ملزمان کو سٹی کورٹ لائی تھی‘ اسپیشل ڈیوٹی پر مامور جوڈیشل مجسٹریٹ توصیف احمد خان کی عدالت میں پیش کرنے سے قبل ہی ملزمان کے اہل خانہ اور سینکڑوں علاقہ مکینوں نے وین کا گھیرائو کرلیا‘ پولیس کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان کو وین سے اتارا گیا تو ہجوم پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہوسکتا ہے اور تمام ملزمان فرار ہوسکتے ہیں‘2 گھنٹے تک ہنگامہ آرائی ہوتی رہی جس کے بعد پولیس ملزمان کو واپس لے گئی۔

Tags: