کیڈا کے الیکشن:وحید میمن کا ہائیکوٹ جانے کا اعلان

August 15, 2015 4:47 pm0 commentsViews: 25

ووٹر لسٹ میں جان بوجھ کر نام کٹوایا گیا، انصاف کے لیے سپریم کورٹ تک جائوں گا، وحید میمن
مخالف عناصر خوفزدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا
کراچی( کامرس رپورٹر) کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن( کیڈا) کے سابق صدر عبدالوحید میمن نے ووٹر لسٹ میں سے اپنا نام نکالے جانے کی اطلاعات پر اپنے شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے مخالفین خوفزدہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں کیڈا کے الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا عبدالوحید میمن نے کہا کہ وہ ووٹر لسٹ سے اپنا نام نکالے جانے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے اور انصاف حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ تک جانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز کی فلاح و بہبود کیلئے بے لوث ہو کر دن رات کام کیا ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کرنے کا عزم رکھتا ہوں کراچی کے الیکٹرانکس ڈیلرز ایسے عناصر کو اچھی طرح پہنچان چکے ہیں جو ان کے نام پر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔ ایسے عناصر کو جلد بے نقاب کروں گا۔