یوم آزادی پر سمندر میں نہانے والے30 افراد گرفتار

August 15, 2015 4:50 pm0 commentsViews: 17

اورنگی ٹائون، عوامی کالونی، محمو د آباد سے اسٹریٹ کرائمز و دیگر وارداتوں میں ملوث16 ملزمان گرفتار
کراچی( اسٹا ف رپورٹر) ماڑی پور پولیس نے ہاکس بے پر پکنک منانے کے دوران سمندر میں نہانے والے7 افراد ہارون‘ مزمل‘ صدام‘ عبدالمجید‘ عبداللہ ‘نثار اور نعیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا‘ کرائم برانچ ٹو پولیس نے اورنگی ٹائون میں چھاپہ ما ر کر 2 ملزمان کامران عرف پپو رعرف ڈان اور ممتاز کو گرفتار کرکے2دستی بم اور 2 ٹی ٹی پستول برآمد کرلئے جبکہ عوامی کالونی پولیس نے 5 ملزمان ندیم‘ نثار احمد‘ اسماعیل‘ سمیر اور ہاشم کو گرفتار کرکے سوا کلو چرس اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی‘ محمود آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث2 وقاص اور راشد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ درخشاں اور بوٹ بیسن پولیس نے سی دیو پر سمند رمیں نہانے کے الزام میں22 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

Tags: