ٹیکس ادا نہ کرنیولے الیکٹرونکس ڈیلرز کیخلاف گھیراتنگ

August 15, 2015 4:50 pm0 commentsViews: 28

الیکٹرونکس ڈیلرزٹیکس سے بچنے کے لیے غلط سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کراکر قومی خزانے کو کروڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں
کراچی( کامرس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس نا دہندگان کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ٹیکس نہ دینے والے الیکٹرانکس ڈیلرز کیخلاف بھی مربوط مہم شروع کی ہے۔ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ الیکٹرانکس ڈیلرز کی ایک بڑی تعداد ٹیکس چوری میں ملوث ہے‘ یہ لوگ الیکٹرانکس سامان کے بڑے اسٹوروں کے مالک ہونے کے باوجود سامان کے حساب کتاب میں ہیرا پھیری اور غلط گوشوارے جمع کراکے ٹیکس سے بچ جاتے ہیں۔ الیکٹرانکس ڈیلرز کی آمدنی کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ٹیکس گوشواروں میں بیان کی گئی آمدنی اور منافع حقیقی فروخت سے مطابقت نہیں رکھتی ‘یہ ڈیلر ٹیکس سے بچنے کیلئے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سمیت مختلف طریقے استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ الیکٹرانکس سامان کے بیشتر ڈیلر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور ایف بی آر کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے باوجود ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔

Tags: