بلاول بھٹو کی مزار قائد پر حاضری

August 15, 2015 4:52 pm0 commentsViews: 21

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جمعہ کو یوم آزادی کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی‘ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر بھی ہمراہ تھے‘ بلاول بھٹو زرداری نے بانی پاکستان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Tags: