قومی پرچم کے اسٹال پر پیٹرول بم سے حملہ،بچی ہلاک،بچہ زخمی

August 15, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 23

ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے، ایس ایس پی لاڑکانہ،ورثاء کو 5لاکھ روپے کی امداد کا اعلان
لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لاڑکانہ میں یوم آزادی کے موقع پر نامعلوم افراد کی جانب سے پیٹرول بم حملے میں آتشزدگی کے باعث4 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا‘ جمعرات13 اگست کی شب لاڑکانہ میں قومی پرچم اور بیج کے اسٹال پر خریداری کی غرض سے موجود 4سالہ بچی سمیہ اور 7 سالہ بچہ محمد اویس موٹر سائیکل پر سوار نامعلو م ملزمان کی جانب سے پھینکے گئے پیٹرول بم کے نتیجے میں جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سمیہ کو حالت بگڑنے پر سول اسپتال کراچی بھجوایا گیا جہاں وہ جمعہ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی‘ ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نوان پنجوتا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سمیہ کے ورثاء کیلئے5لاکھ روپے امدد کا اعلان بھی کیا گیا ہے‘ علاوہ ازین جاں بحق ہونیوالی بچی کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر لاڑکانہ لایا گیاجہاں بچی کے والد نے کہا کہ میری بچی نے ملک کیلئے جان قربان کرکے شہادت کا درجہ حاصل کیا ہے۔

Tags: