ثانیہ مرزا کو بھارت کا سب سے بڑا ایوار ڈ دینے کی منظوری

August 15, 2015 4:57 pm0 commentsViews: 50

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کو بھارت کا سب سے بڑا اسپورٹس ایورڈ رتنا ایوارڈ2015 دینے کی منظوری دے دی گئی۔ 28 سالہ ثانیہ مرزا سمیت 17بھارتی کھلاڑیوں کو ایوارڈز29 اگست کو قومی اسپورٹس ڈے کے موقع پر صدر پرناب مکھر جی پیش کریں گے۔ ثانیہ مرزا بھارتی ٹینس اسٹار لنڈر پیس کے بعد دوسری ٹینس کھلاڑی ہیں جنہیں رتنا ایوارڈ دیا جارہا ہے۔

Tags: