تربت بنوں، ایف سی کے قافلے اور چیک پوسٹ پر حملے ، اہلکار شہید،8 حملہ آور ہلاک

August 15, 2015 4:57 pm0 commentsViews: 46

کیچ کورندی میں دہشت گردوں نے ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا، ایک اہلکار شہید اور5 زخمی ہوگئے
دریوگا خادم چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،حملہ آور مارے گئے
کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) تربت کے علاقے کیچ کو رندی میں ایف سی کے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکار شہید‘ پانچ زخمی ہوگئے‘بنوں میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا‘ جوابی کارروائی میں8 حملہ آور مارے گئے‘ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایف سی کا قافلہ تمپ سے تربت کی جانب جشن آزادی کی خصوصی تقریب میں شرکت کیلئے جارہا تھا ‘ واقعے کے بعد زخمیوں کو تربت اسپتال منتقل کردیا گیا‘ دریں اثنا بنوں میں شدت پسندوں نے دریوگا کادم چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کی اور کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے‘ چیک پوسٹ پر حملے میں سیکورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کے مزید ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Tags: