اکشے کمار جھلس گئے

August 15, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 26

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی فلم سنگھ از بلنگ کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلس گئے‘ اکشے کمار فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا ۔ فلم کے گانے کی شوٹنگ کیلئے اکشے کمار اور دیگر ڈانسرز کو آگ کے چھلے سے گزرنا تھا‘ اس مقصد کیلئے پہلے ریہرسل بھی کی گئیں تاہم اس وقت رنگ کو آگ نہیں لگائی گئی تھی جب اصل ٹیک کی بار آئی تو اکشے کمار کی ٹانگ رنگ میں پھنس گئی اور ان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی‘ موقع پرموجود فلم کریو نے فائر بجھانے کے آلات کی مدد سے آگ پر قابو پایا تاہم اکشے کمار اس سے معمولی جھلس گئے ۔طبی امداد کے بعد وہ پھر فلم کی شوٹنگ کیلئے پہنچ گئے اور انہوں نے گانے کے چند مناظر کی عکس بندی کرائی۔

Tags: