کراچی کی اصل رونقیں بحال ہو رہی ہیں، اقبال ساند

August 15, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 25

بلاول نوجوانوں اور آنے والی نسل کے لیڈر ہیں جن کی قیادت میں نوجواں نسل آ گے بڑھ رہی ہے
جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد کرنے پر اقبال ساند کو پیپلز یوتھ کا خراج تحسین
کراچی( پ ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے تمام چھ اضلا ع کے صدور نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے صدر اقبال ساند کو جشن آزادی کی کامیاب تقریب منعقد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اقبال ساند نے کراچی کے شہریوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اقبال ساند نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں امن اور خوشیاں بہت کم نصیب ہوتی ہیں لیکن سندھ حکومت اور سیکورٹی اداروں کے تعاون سے جس طرح کراچی شہر اپنی اصل رونقیں بحال کرتاجارہا ہے اور معمولات زندگی مزید بہتر ہوتے جارہے ہیں اس عمل کو پورا کرنے کیلئے ہم سب کو ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرنا چاہئے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں اور آنے والی نسل کے لیڈر ہیں جن کی قیادت میں نوجوان نسل ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کررہی ہے جس سے یہ یقین ہو چلا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف خوشگوار ہے بلکہ تابناک بھی ہے۔