سشمیتا اور ایشوریہ کئی برسوں بعد پھر ایک دوسرے کے مقابل آنے کو تیار

August 15, 2015 5:00 pm0 commentsViews: 51

ایشوریہ فلم جذبہ کے ذریعے انڈسٹری میں پھر ان ہورہی ہیں
شسمیتا سین کا میڈی شو کے لیے انڈسٹری میں واپس آرہی ہیں
شادی کے لیے تیار ششمیتا نے اچھے شوہر کی تلاش شروع کردی
ممبئی( نیٹ نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کافی برس بعد ایک بار پھر ایک دوسرے کے مد مقابل آرہی ہیں لیکن یہ کسی فلم میں نہیں بلکہ حقیقت میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آرہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سشمیتا سین انڈسٹری میں ایک لمبے عرصے غائب رہنے کے بعد دوبارہ ایک کامیڈی شو سے واپس انڈسٹری میں آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب ایشوریہ بھی5برس بعد فلم’’ جذبہ‘‘ سے واپس انڈسٹری میں آرہی ہیں ان دونوں کا موازانہ اس لئے بھی کیا جاتا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے مخالف رہی ہیں۔ دوسری جانب سشمیتا سین نے اپنی شادی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے لئے تیار ہیں مگر اچھے شوہر کی تلاش آسان نہیں‘ ذرائع کے مطابق سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور ان کی دونوں بیٹیاں رینی اور علیسا بھی اس فیصلے سے کافی خوش ہیں لیکن ان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ایسے شوہر کو ڈھونڈنا ہے جس سے ان کا مزاج مل سکے‘ سشمیتا سین بہت جلد ایک کامیڈی شو کو جج کرنے والی ہیں۔ سشمیتا سین کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو ہمیشہ شوبز سے دور رکھا ہے جس کے باعث وہ کامیڈی شو کے سیٹ پر اپنی بیٹیوں کو کم لاتی ہیں۔

Tags: