پاکستان بمقابلہ زمبابوے،2 ٹی ٹوئنٹی اور3 ون ڈے ہونگے

August 15, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 37

قومی ٹیم22 ستمبر کو زمبابوے روانہ ہو گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 اور دوسرا 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا
ون ڈے کا آغاز یکم اکتوبر اور آخری پانچ اکتوبر کو ہوگا، شیڈول طے پا گیا
لاہور( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کی تاریخیں طے پاگئی‘ قومی ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے22 ستمبر کو لاہور سے زمبابوے روانہ ہوگی‘ دونوں ممالک کے مابین طے شدہ شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 ستمبر کھیلا جائیگا‘ ٹی ٹوئنٹی میچز کے اختتام پر ون ڈے سیریز کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا اس سلسلہ کا دوسرا میچ تین جبکہ آخری اور تیسرا ون ڈے میچ پانچ کو کھیلا جائیگا۔ زمبابوے سے سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم وطن واپسی کی بجائے7 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میںپہنچے گی جہاں انگلش ٹیم کیخلاف ہوم سیریز کا آغاز ہوگا۔

Tags: