جشن آزادی مزارقائد پر 2لاکھ شہریوں نے حاضری دی 15ارب سے زائد کی خریداری کی گئی

August 15, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 265

بھرپورجشن آزادی منانا کراچی آپریشن کی کامیابی کا ثبوت ہے، یوم آزادی پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، رینجرز ترجمان
کراچی میں اس سال جشن آزادی کے سامان کی فروخت کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، عتیق میر، سربراہ کراچی تاجر اتحاد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ رینجرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میںجاری آپریشن کی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت شہریوں نے نہایت امن و سکون کے ساتھ یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منا کر دیا ہے‘ یوم آزادی پر ایک بیان میں ترجمان رینجرز نے کہا کہ یوم آزادی کے حوالے سے کراچی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے اور رینجرز کے اقدامات سے شہر امن کا گہوارہ بنا‘ رینجرز کی جانب سے شہر میں جاری آپریشن کے نتائج سامنا آنا شروع ہوگئے ہیں اور شہریوں نے یوم آزادی کو انتہائی جوش و جذبے سے منایا۔جبکہ شہر کے دیگر تفریح مقامات اور سڑکوں پر لاکھوں کی تعداد میں عوام کی موجودگی رینجرز کے اقدامات کا جواب ہیں۔ کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بتایا کہ امسال کراچی میں جشن آزادی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور شہریوں نے5 ارب روپے سے زائد کا سامان خریدکر جشن آزادی بھر پور طریقے سے منایا‘ علاوہ ازیں ایک بیان میں عتیق میر نے کہا کہ شہریوں نے جھنڈے‘ اسٹیکر ز‘ پھول اور مٹھائی خریدی‘ ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے بعد امن سے شہریوں کا حوصلہ بلند ہوا۔

Tags: