کوئٹہ میں 400 فراریوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

August 15, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 106

ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان گنڈاپور گروپ کے دو اہم کمانڈروں نے سیکورٹی فورسز کو اپنے ہتھیار حوالے کردیے
کوئٹہ ( نیوز ڈیسک)کوئٹہ پولیس لائنز میں جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر 400 فراریوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے‘ ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عزم کیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس لائنز میں جشن آزادی کی تقریب انتہائی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منائی گئی اس موقع پر 400 فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ‘آئی جی بلوچستان محمد عملیش‘ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ سمیت پاک فوج کے دیگر افسران اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی‘ دریں اثناء میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رتہ کلاچی میں بھی تحریک طالبان کے2 اہم کمانڈر علائو الدین عرف چراغ اور فضل الرحمن نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے‘ دونوں کا تعلق گنڈا گروپ گروپ سے تھا جو کافی عرصہ سے طالبان کیلئے کام کررہے تھے۔

Tags: