اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں زلزلہ لوگ گھروں سے نکل آئے

August 15, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 32

عمارتیں لرز اٹھیں، ریکٹر اسکیل پر شدت4.2 ریکارڈ کی گئی، مرکز جنوبی قازقستان تھا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد‘ خیبر پختونخوا اور مظفر آباد سمیت کشمیر کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے‘ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی‘ زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں‘ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں اور دفاتر سے باہر آگئے‘ جمعہ کی شام اسلام آباد‘ مری‘ مظفر آباد‘ بالاٹ ‘راولاکوٹ‘ بٹگرام‘ ایبٹ آباد‘ مانسہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا زلزلے کا مرکز مرکزی جنوبی قازقستان تھا۔

Tags: