سپرہائی وے سے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردگرفتار

August 17, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 20

سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے
کورنگی میں چارپولیس اہلکاروں کے قتل کی تفتیش کی جارہی ہے، فریئر پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان پکڑ لیے
ڈیفنس میں مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہوگیا، سرجانی اور ناظم آباد سے بھی گرفتاریاں
کراچی( کرائم رپورٹر)حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے نزدسبزی منڈی کے عقب میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو حراست میں لیکر اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ،ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے افراد سے کورنگی میں چار پولیس اہلکاروں کے قتل کی تفتیش بھی کی جارہی ہے ۔ فرئیر پولیس نے مقابلے کے بعد2ملزمان شعیب اور شفیق کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

Tags: