آج صبح اورنگی ٹائون میں دہشت گردوں نے سپاہ صحابہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر کو قتل کردیا

August 17, 2015 4:56 pm0 commentsViews: 17

کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے اورنگی ٹائون میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہ صحابہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کا صدر قتل، تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون نمبر ساڑھے گیارہ نورانی ہوٹل کے قریب نا معلوم مسلح موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 38 سالہ دلشاد احمد ولد محمد مسلم احمد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال پہنچایا ایس ایچ او اقبال مارکیٹ اعجاز خان کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق سپاہ صحابہ سے تھا اور مقتول ڈسٹرکٹ ویسٹ کا صدر تھا۔ مقتول گلشن ضیاء کا رہائشی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر4 گولیاں لگی ہیں۔ اور واقعے میں نائن ایم ایم کا پستول استعمال ہوا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے۔

Tags: