ہاشمانی فاؤنڈیشن ـــ’’آزادی فری آئی کیمپ ‘‘

August 17, 2015 4:56 pm0 commentsViews: 27

کراچی( پ ر)یوم ا ٓزادی 2015 ء کے موقع پر ہاشمانی زمیڈیکل ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک ـــ’’آزادی فری آئی کیمپ ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 370 مریضوں نے اپنی آنکھوں کا مفت معائنہ کر وا یا اور ضرورت کے تحت مریضوں کو دوائیاں بھی دی گئیں ، برانچ کے منتظم امجد نے بتایا کہ ہاشمانی زفاؤنڈیشن کے بانی چئیر مین ڈاکٹر شریف ہاشمانی کی ہدایت پر ہاشمانی زگلستان جوہر برانچ میںعلاقے کے مستحق افراد کے لئے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا، تاکہ وہ لوگ بھی جشن یوم آزادی کی خوشیاں محسوس کر سکیں ۔ ڈاکٹر شریف ہاشمانی کے مطابق ’’ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اب وقت ہے کہ ہم اِس کو لو ٹانا شروع کریںاور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے وطن عزیز وقوم کی خدمت کریں‘‘۔ ہاشمانی کے میڈیا کو آرڈینیٹر اظہر نثارنے اس پر وگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ ڈاکٹر شریف ہاشمانی اور فاؤنڈیشن کے مشن کے تحت قرب و جوار کے وہ مستحق لوگ جو دوائی کی بھی سکت نہیں رکھتے ، موتیا کا آپریشن کیسے کر وا سکتے ہیں؟ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے جن لوگوں کو موتیا تھا اُن کا بلا معاوضہ آ پریشن کیا گیا،مزید یہ کہ جو مستحقین ِ اِس موقع سے فیضیاب نہیں ہو سکے ہیں وہ ہاشمانی ز گلستان جوہر برانچ میں پورے ماہ یوم آزادی، مفت موتیا آپریشن کے لئے اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیںتاکہ وہ بھی اِس جشن آزادی کی خوشیاں سمیٹ سکیں،بعد ازاں فاؤنڈیشن کی جانب سے آئی سرجن مصباح العزیز اور ڈاکٹر مظہر کا بھر پور تعاون کر نے پر شکریہ ادا کیا گیا۔