آج صبح دائود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح دائود انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کے خلاف طلباء نے جیل روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر طلباء نے سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے وائس چانسلر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلامیہ کالج سے جیل چورنگی تک سڑک بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا۔