آج پروفیسر وحید الرحمن قتل کا ملزم عدم ثبوت پر بری

August 17, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 18

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح عدالت نے پروفیسر وحید الرحمن قتل کیس میں ملوث ملزم سمیع الزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا گیا اور کیس سرد خانے کی نذر کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر ملزم سمیع الزمان کو فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس پروفیسر وحید الرحمن قتل کیس میں ملزم سمیع الزماں کے خلاف واضح ثبوت نہ مل سکے جس کی بناء پر پولیس نے ملزم کی رپورٹ اے کلاس کر دی ہے، واضح رہے کہ پروفیسر وحید الرحمن کو29 اپریل 2015ء کو یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔

Tags: