لیاقت آباد میں روزنامہ آغاز کے ملازم کو لوٹ لیا گیا

August 17, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 54

کراچی( کرائم رپورٹر) لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب روزنامہ آغاز کا ملازم لٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپر مارکیٹ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب2 مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر روزنامہ آغاز کے ملازم حبیب احمد خان سے موبائل فون قومی شناختی کارڈ، پریس کارڈ اور دیگر سامان لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔ مذکورہ واقعے کی ایف آئی آر سپر مارکیٹ تھانے میں درج کر وا دی گئی ہے۔

Tags: