جنرل ضیاء الحق کی 27 ویں برسی آج منائی جائے گی

August 17, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 25

رالپنڈی / شوال( آئی این پی) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اہم کمانڈروں سمیت 40 دہشت گرد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں فضائی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت40 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد دہشت زخمی بھی ہوئے جبکہ گولا بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وادی شوال کے مختلف علاقوں میں قائم دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرکے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔ اور دہشت گردوں کے خلاف وادی شوال میں آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، اطلاعات ہیں کہ شوال میں پاکستان جیٹ طیاروں کی بمباری میں تحریک کے کمانڈر کمانڈر وحید عرف جیگری کا مرکز تباہ ہوگیا اور وہاں موجود 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔