حمید گل کو سپرد خاک کر دیا گیا فوجی افسران سمیت اہم شخصیات کی شرکت

August 17, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 20

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ( ر) حمید گل مرحوم کی نماز جنازہ راولپنڈی میں اتوار کی شام ریس کورس گرائونڈ سے متصل آرمی قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار تھی اور اس موقع پر بہت سے رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ سابق آئی ایس آئی سربراہ کی نماز جنازہ کے موقع پر رالپنڈی ریس کورس گرائونڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جنرل (ر) حمید گل کو آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Tags: