اٹک میں خود کش حملے کے بعد اہم شخصیات کی سیکورٹی سخت

August 17, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 24

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب کرنل ( ر) شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کے بعد وفاقی وزراء اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اہم شخصیات کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، اے این پی کے اسفند یار ولی، کوشیخ رشید احمد، عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی وچیئر مین سینیٹ اور دیگر اہم شخصیات کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس سپریم کورٹ سمیت دیگر اہم نجی و سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Tags: