جنرل ضیاء الحق کی27 ویں برسی آج منائی جائے گی

August 17, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 24

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی27 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ جنرل ضیاء الحق پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے وہ17 اگست 1988ء کو بہاولپور کے قریب ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے اقتدار کا بھی خاتمہ ہوگیا تھا۔ انہیں اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق 12 اگست 1924ء کو بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔

Tags: