شریف برادران کی سیکورٹی بڑھا دی گئی،1800اہلکار تعینات

August 17, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 26

25ا یس ایچ او بھی حفاظت پر مامور ہیں، وزیرداخلہ کی سیکورٹی پر صرف5پولیس اہلکار تعینات تھے
اسلام آباد( آن لائن) شریف خاندان کی سیکورٹی پر پنجاب پولیس کے1800 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ 25 ایس ایچ اوز شریف خاندان کی حفاطت پر مامور نظر آتے ہیں جبکہ وزیر داخلہ پنجاب کی حفاظت پر صرف5 پولیس اہلکار تعینات تھے۔ رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کے تمام گھروں اور دفاتر پر سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کی سیکورٹی پر توجہ دی جاتی تو قوم کو اس سانحہ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ وزیر اعظم کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

Tags: