استعفوں کی واپسی متحدہ نے اپنے 130 لاپتہ کارکنوں کی فہرست تیار کرلی

August 17, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 21

مولانا فضل الرحمن کو نائن زیرو آمد پر فہرست دی جائے گی‘ وفاقی وزیر خزانہ کے بھی متحدہ کے رہنمائوں سے رابطے
متحدہ کو کراچی آپریشن سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام اور لاپتہ کارکنوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننے کی توقع
کراچی ( نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے استعفوں کی واپسی کیلئے 30 لا پتہ کارکنان کی فہرست تیار کرلی، 2013ء سے2015ء تک کراچی آپریشن میں لا پتہ ہونے والے کارکنان شامل ہیں۔ فہرست مولانا فضل الرحمن کو نائن زیرو آمد پر دی جائے گی مذاکرات ایم کیو ایم کے مرکز میں ہی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا رواں ہفتے ہی نائن زیرو آنے کا امکان ہے۔ اس کے علاقہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی متحدہ کے رہنمائوں سے رابطے میں ہیں ایم کیو ایم کی قیادت بہت پر امید ہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام ماورائے عدالت قتل اور لا پتہ ہو جانے والے کارکنوں کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات حکومت مان لے گی جبکہ حکومت کی جانب سے رکھی گئی شرائط پر ایم کیو ایم کی قیادت کے صلاح مشورے جاری ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے اس امید کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ بات چیت میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔ حکومت کے فیصلوں کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم اپنے ارکان کے استعفے واپس لے لے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایم کیو ایم کے سامنے شرائط رکھی ہیں ان پر مقتدر حلقے بھی ایم کیو ایم سے بات کرتے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت ان شرائط کو پورا کر دیتی ہے تو اس صورت میں متحدہ کے مقتدر حلقوں سے تعلقات کے بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاملات طے ہوجانے پر مولانا فضل الرحمن اور وزیر خزانہ اسحق ڈار لندن جا سکتے ہیں۔

Tags: