کراچی میں امن کی بحالی کا سہرا، عمران خان کے سر پر سجانا سنگین مذاق ہے، پیپلزپارٹی

August 17, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 39

ریحام خان کس کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے، سب جانتے ہیں کہ کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ ہیں
سانحہ پشاور کو بھول کر کپتان نے شادی رچالی، سہراب سرکی،ستار راجپر، ساجد جوکھیو کا بیان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی، ڈاکٹر ستار راجپراور ساجد جوکھیو نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے حالیہ بیان کو اس سال کا بہترین مذاق قرار دیا ہے جس میںریحام خان نے کہا کہ کراچی کے امن کا سہرا عمران خان کے سر جاتا ہے انہوں نے بیان نہ جانے کس زمرے میں دیا ہے اور نہ جانے کس طرح عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہیں انہیں چاہیے کہ یہ پی ٹی آئی کی یوتھ کو ہی یہ فلسفے سنا ئیں ناکہ سندھ کے عوام کو بتائیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کی یو ٹرن پالیسی کو اچھی طرح پہچان گئے ہیں۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری بیان میں ان رہنماؤں نے کہا کہ عوام الناس باخوبی واقف ہیں کہ کراچی آپریشن کی بدولت ہی کراچی میں امن کی جانب سفر شروع ہوا اور کراچی آپریشن کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ہیں جبکہ ریحام خان کے صوبے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے عوام کو سیلاب کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا تھا انہوں کہا کہ آرمی پبلک اسکول کا دل سوز واقعہ جس کو یاد کرکے آج بھی اہل دل کے آنسو نکل پڑتے ہیں وہ سانحہ بھی ان کے ہی دور میں ہوا اور اس کے سانحہ کے فوراً بعد آپ لوگ شادی کی خوشی میں سب کچھ بھول گئے تھے ۔

Tags: