نصرت فتح علی کی برسی خاموشی سے گزر گئی کوئی بڑی تقریب منعقد نہ کی جا سکی

August 17, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 23

کراچی( کلچرل ڈیسک) نامور قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی18 ویں برسی خاموشی سے گزر گئی اس موقع پر کوئی بڑی تقریب سرکاری و نجی حوالے سے منعقد نہ ہو سکی۔ جبکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نے مرحوم کی فنی زندگی پر خصوصی اور دستاویزی فلمیں ٹیلی کاسٹ کی گئیں۔ مرحوم استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ اور48 سال کی عمر میں16 اگست 1997 ء کو لندن میں انتقال کر گئے تھے۔