پریتی زنٹا کینیڈا میں مس انڈیا شو کی جج بنیں گی

August 17, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 2078

ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا مس انڈیا کینیڈا میں جج کے فرائض انجام دیں گی۔ اداکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خبر دی ہے کہ وہ ابھی جرمنی میں جہاز سے اتری ہیں اور وہ کینیڈا جا رہی ہیں جہاں وہ مس انڈیا کینیڈا میں جج کے فرائض انجام دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں کیونکہ اتنے بڑے شو میں بطور جج بننا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ رواں سال مس انڈیا کینیڈا کی سلور جوبلی تقریب ہے جسے شیور لے اور ایئر کینیڈا مشترکہ طور پر پیش کر رہے ہیں جس میں بھارت اور کینیڈا سے16 فائنلسٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار دیو آنند، ہیما مالنی، روینا ٹنڈن اور آفتاب شیود ہاسانی بھی اس میں بطور جج شرکت کر چکے ہیں۔

Tags: