جیکو لین ممبئی میں ریسٹورنٹ کھو لیں گی

August 17, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 24

اداکارہ نے ہوٹل کھولنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے
سری لنکا کے کھانوں کو بھارت میں پیش کرنا چاہتی ہیں
فیشن اور ڈیزائنگ کے شعبے میں آنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے، اداکارہ
ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ جیکو لین فرنینڈس نے ممبئی میں ریسٹورنٹ کھولنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق30 سالہ اداکارہ کا سری لنکا میں بھی ایک ریسٹورنٹ ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ممبئی میں ایک ریسٹورنٹ کھولنا چاہتی ہیں تا کہ سری لنکا کے کھانوں کو بھارت میں پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی اقدار مشترکہ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ لوگ اس سے ضرور لطف اندوز ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کہ فیشن ڈیزائنگ کے شعبے میں ان کا قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں اداکارہ سونم کپور کافی محنت اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ جیکو لین کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں کو باکس آفس پر بہت اچھا رسپانس ملا ہے جس پر اداکارہ بہت خوش ہیں۔

Tags: