شاہد آفریدی کا نام دنیا بھرکے 20 مخیر کھلاڑیوں میں شامل

August 17, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 27

اپنی آمدنی کا بڑا حصہ خیراتی کاموں پر خرچ کررہے ہیں
پسماندہ طبقے کی مدد کیلئے شاہد آفریدی فائونڈیشن بنا رکھی ہے
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سال2015ء کے لئے دنیا کے ان 20 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹ میں شامل ہیں۔ جو اپنی آمدنی کا بڑا حصہ خیراتی کاموں میں خرچ کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کا نامہ dosomething.org نامی ویب سائٹ میں درج کیا گیا جن میں مایہ ناز مخیر کھلاڑیوں میں فٹ بال لیجنڈ کرسٹیانو، رونالڈو، جان کینا، سرینا ولیمز، یونا کم، لی برون، جیمز، ماریہ شراپودا، موئنے ڈیوس، رچرڈ شرمن اور دیگر ایتھلیٹس کے نام شامل ہیں۔ مخیر کھلاڑیوں کی فہرست میں رونالڈو اول، جون سینا دوم اور سرینا ولیمز تیسرے نمبر پر ہیں۔ خیراتی رقم کے لحاظ سے شاہد آفریدی کا20 واں نمبر ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پسماندہ طبقے کی مدد کیلئے شاہد آفریدی فائونڈیشن بنا رکھی ہے۔

Tags: