ملکی مصنوعات کی برآمدات میں کمی حکومتی نااہلی ہے،تاجر برادری

August 17, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 41

لوڈشیڈنگ، بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدی سیکٹر ٹیکسٹائل مفلوج ہو کر رہ گیا، جاوید عبداللہ
کراچی( کامرس رپورٹر) ملکی مصنوعات کی بر آمد میں مسلسل کمی وزارت تجارت کی نا اہلی کا ثبوت ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال میں بر آمدات میں17 فیصد کمی سے ملکی صنعتوں کو34.62 فیصد خسارہ ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ بات آل پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے چیئر مین جاوید حاجی عبداللہ نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کی سہولت حاصل ہونے کے باوجود ایف بی آر(FBR) کی جانب سے ریفنڈ کی ادائیگی میں تاخیر عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کے باعث بڑا بر آمدی سیکٹر ٹیکسٹائل مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ 70فیصد ٹیکسٹائل یونٹس بند پڑے ہیں جس سے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران اس صنعت کا تجارتی خسارہ 34.62 فیصد رہا جبکہ چاول کی بر آمدات میں35 فیصد کمی سے اس شعبے کو35 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے چمڑے کی مصنوعات کی بر آمد کم ہونے سے40 ارب روے اور کنفکشنزی کی بر آمدات میں کمی سے22 ارب روپے کا خسارا ہوا ۔

Tags: