پیپلز پارٹی کا جھنڈا بلاول کیلئے بھاری ہوگا کامیابی کیلئے اپنی جماعت کا نام بدل دیں

August 17, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 29

ستارہ شناسوں کا مشورہ عمران اور ریحام خان کیلئے 17 اگست سے مشکل وقت شروع ہوگا
جنرل راحیل شریف دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام محاذوں پر کامیاب ہونگے
اسلام آباد( آن لائن) معروف ستارہ شناسوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا بلاول بھٹو کے لئے بھاری ہوگا۔ کامیابی کے لئے اپنی جماعت کا نام بدلنا ہوگا۔ جنرل راحیل شریف دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر محاذوں پر کامیاب ہوں گے۔ 17 اگست سے20 اکتوبر تک عمران خان اور ریحام خان کیلئے مشکل وقت شروع ہوگا۔ پہلے سے زیادہ اپنا خیال رکھنا ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ستارہ شناسوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نام کا عدد6 بنتا ہے اور بلاول بھٹو کے نام کا عدد بھی6 بنتا ہے اس لئے بلاول بھٹو کے لئے پیپلز پارٹی کا جھنڈا بھاری ہوگا تاہم اگر وہ قیادت اپنی بہن آصفہ بھٹو کے حوالے کر دے تو مسائل حل ہوں گے۔

Tags: