مہاجر قومی موومنٹ میں بھتے یا چندے کی گنجائش نہیں، اعلامیہ

August 17, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 28

جھوٹا پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے، مہاجر قومی موومنٹ کے نام پر چندہ یا بھتہ مانگنے والوں کی اطلاع رینجرز کو دی جا ئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے کارکنان کی پر امن اپنے گھروں کو واپسی اور بھر پور عوامی حمایت نے متحدہ کی نیندیں حرام کر دیں ہیں جس کے بعد با قاعدہ منصوبہ بندی کے تحت علاقے کے لوگوں کو تنگ کرنے اور بھتہ خوری کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق وہ اس پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ میں کسی بھی قسم کے چندے بھتے کی کوئی گنجائش نہیں۔ عوام مہاجر قومی موومنٹ کو بد نام کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور جو کوئی مہاجر قومی موومنٹ کے نام پر کسی بھی قسم کا فنڈ یا رقم یا دیگر کوئی چیز طلب کرتا ہے تو اس کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا رینجرز ہیلپ لائن پر اطلاع دیں یا موبائل نمبر 0312-2305086 ( خالد حمید) پر رابطہ قائم کریں۔

Tags: