اٹک دھماکے میں ’’را‘‘ ملوث ہو سکتی ہے، حلیم عادل شیخ

August 17, 2015 5:26 pm0 commentsViews: 50

دہشت گردوں کو تلاش کیا جائے، حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی، غنویٰ بھٹو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اٹک دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ جس کیلئے حکومت کو چاہئے کہ وہ اس خود کش حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش میں وسیع پیمانے پر چھان بین کرے پاکستان پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو) کی چیئر پر سن غنویٰ بھٹو نے کہا کہ اٹک دھماکے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل ( ر) شجاع خانزادہ کو آسانی سے نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت وقت دہشت گرد کارروائیوں پر قابو پانے سے قاصر ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ملک میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما اعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط سیسہ پلائی دیوار تھے۔

Tags: