سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 40 دہشتگرد ہلاک

August 17, 2015 5:26 pm0 commentsViews: 20

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ہونے والی کارروائی میں متعدد دہشتگرد زخمی خفیہ ٹھکانے تباہ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کرکے40دہشت گردوں کو ہلاک اورمتعددکو زخمی کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسزنے اتوارکوآپریشن ضرب عضب کے دوران ایک اہم فضائی کارروائی کرتے ہوئے40دہشت گردوں کو ہلاک کردیابیان کے مطابق یہ کارروائی شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقہ میں سہ پہر کے وقت کی گئی سیکورٹی فورسزکی کارروائی کے نتیجہ میں متعدددہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

Tags: