پولیس کی چھاہ مار کارروائیاں 63 ملزمان گرفتار ۔ دیگر جرائم اور الزامات میں مزید گرفتاریاں

August 17, 2015 5:28 pm0 commentsViews: 24

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوںکے دوران63 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم اور منشیات برآمد کرلی،کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں79 چھاپہ مار کارروائیوں اور3 مقابلوں کے بعد63 ملزمان کو گرفتارکر لیا ،گرفتار ملزمان میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2ملزم ،3 ڈکیت ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں4 ملزمان ،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت10ملزمان،11مفرورو اشتہاری جبکہ دیگرجرائم میں ملوث 33 ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے6 پستول ،2 دستی بم اور بھاری مقدارمیں منشیات برآمدہوئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آج صبح، نارتھ کراچی، گارڈن اور ناظم آباد میں8 ملزمان گرفتار
حساس ادارے اور پولیس کی کارروائی، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، پولیس
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے نارتھ کراچی‘ گارڈن اور ناظم آباد میں حساس ادارے اور پولیس کی کارروائی 8 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح حساس ادارے اور پولیس نے نارتھ کراچی ڈسکو موڑ گاڑڈن اور ناظم آباد میں کارروائیاں کرکے8 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے‘ جبکہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم پیشہ ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتیں کرچکے ہیں‘ جن کے مقدمات تھانے میں درج ہیں‘ ولیس ملزمان سے تفتیش کررہی ہے۔

عزیز بھٹی، لانڈھی اور درخشاں پولیس کی کارروائی،4 ملزمان گرفتار
ڈیفنس سے پولیس مقابلے کے بعد ملزم بہرام زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد، ساتھی فرار
شاہ فیصل کالونی پولیس نے اسنیپ چیکنگ میں2 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ رکشہ برآمد کر لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عزیزبھٹی، لانڈھی اور درخشاں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق ؎عزیز بھٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد یاسر عباس اور جہانگیر محمد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ، لانڈھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد ملزم عمران کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی جبکہ موقع سے ملزم کا ساتھی کاشف فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، درخشاں کے علاقے خیابان سحر اسٹریٹ نمبر 26 میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم بہرام کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا جبکہ اسکا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، شاہ فیصل کالونی پولیس نے عظیم پورہ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران2ملزمان عزیر اور علی عباس کو گرفتار کر کے مسروقہ رکشہ برآمد کرلیا ۔فرئیر پولیس نے مقابلے کے بعد2ملزمان شعیب اور شفق کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، مزاحمت پر8 افراد گرفتار
گلبہار پولیس نے خاموش کالونی میں جوئے خانے پر چھاپہ مار کر8 جواری رنگے ہاتھوں پکڑ لیے
کراچی(کرائم رپورٹر) پولیس نے صدر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران مزاحمت پر 8افراد کو گرفتار کیا ،گلبہار پولیس نے 8جواری کو گرفتار کیا ،تفصیلات کے مطابق پریڈی پولیس کی بھاری نفری نے صدر دائود پوتہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزاحمت کرنے پر 8افراد کو گرفتارکرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد پولیس کی سرکاری کام میں مداخلت کر رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔ گلبہار پولیس نے خاموش کالونی میں جوئے خانے پر چھاپہ مار کر 8جواری کو گرفتار کرکے دائوپر لگی رقوم اور قماربازی کا سامان برآمدکرلیا ۔

 

Tags: