آج صبح جواد ایس خواجہ نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

August 17, 2015 5:28 pm0 commentsViews: 21

صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا‘ وزیر اعظم‘ آرمی چیف و دیگر شخصیات تقریب میں شریک تھے
نئے چیف جسٹس آف پاکستان 24 دن تک اپنے عہدے پر رہیں گے‘ ان کے بعد انور ظہیر جمالی کو چیف جسٹس کا عہدہ ملے گا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح ایوان صدر میں صدر پاکستان ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘پاک فضائیہ‘ نیوی کے سربراہان‘ وفاقی وزراء‘ وزراء مملکت‘ صوبائی وزراء اعلیٰ‘ آزاد کشمیر کے وزیراعظم ‘غیر ملکی سفراء اور دیگر عمائدین نے شرکت کی‘ واضح رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے آج سپریم کورٹ کے23ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھایا‘ وہ 24 دن کیلئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے‘ بعد ازاں ان کی جگہ انور ظہیر جمالی کو چیف جسٹس کا عہدہ ملے گا‘ نئے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے اردو زبان میں حلف اٹھایا۔

Tags: