ایجنسیاں حملے کے ماسٹرمائنڈ کوتلاش کریں، آرمی چیف

August 17, 2015 5:30 pm0 commentsViews: 25

شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ہمارا عزم متاثر نہیں ہوگا
راولپنڈی( نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو واقعے کی تحقیقات اور فوری مجرموں تک پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں ہمارا عزم متاثرہ نہیں کرسکتیں‘ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وہ ایک دلیر اور بہادر انسان و افسر تھے‘ انہوں نے عظیم مقصد کیلئے قربانی دی ‘پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی‘ ایسی بزدلانہ واقعات دہشت گردی کیخلاف ہمارا عزم متاثر نہیں کرسکتے۔

Tags: