ایم کیو ایم کیخلاف سندھ نیشنل پارٹی کا کراچی میں دھرنے کا اعلان

August 17, 2015 5:32 pm0 commentsViews: 73

سندھ نیشنل پارٹی برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کیخلاف احتجاج اور یاداشت پیش کرے گی
را اور نیٹو کو پاکستان پر یلغار کرنے کی دعوت دینا الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی ملک دشمنی ہے، اشرف ناری
حیدر آباد( نیوز ڈیسک) سندھ نیشنل پارٹی کے رہنما اشرف نوناری نے متحدہ قومی موومنٹ کی پالیسیوں کیخلاف 25 اگست کو کراچی میں برطانوی دپٹی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ اور ان کے برطانوی قائد نے ہمیشہ افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں کی ہیں‘ ایم کیو ایم کا ملک دشمن ہونے کا واضح ثبوت نیٹو افواج اور بھارتی ایجنسی را سمیت ملک دشمن قوتوں کو ملک پر یلغار کرنے کی دعوت دینا ہے‘ انہوں نے کہا کہ جس جماعت کا قائد اور ان کی جماعت ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پرچلتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کے اداروں کو بدنام کرے اس جماعت کے پارلیمنٹرین کو مقدس ایوانوں میں رہنے کی ضرورت نہیں( ن) لیگ اور پی پی کو اپنا اقتدار بچانے کے بجائے ملکی سلامتی کیلئے ایم کیو ایم کے استعفے منظور کرلینے چاہئیں۔

Tags: