تاجروں کی ہڑتال روکنے کیلئے حکومتی ٹیم سرگرم

August 17, 2015 5:32 pm0 commentsViews: 19

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کو منانے کیلئے تاجر تنظیموں سے رابطے شروع کر دیئے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر کی تاجر برادری کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ہڑتال سے روکنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر مالیات ہارون اختر خان نے مختلف تاجر تنظیموں کے رہنمائوں کے ساتھ ہڑتال موخر کرنے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں‘ حکومت اور ایف بی آر کے افسران نے مختلف تاجر تنظیموں کے ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر مذاکرات کئے‘ ان مذاکرات میں حکومت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی مگر ابھی تک یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔

Tags: