گارڈن پولیس لائن میں بکریاں پالنے کے تنازعے پر پولیس اہلکار لڑ پڑے

August 17, 2015 5:32 pm0 commentsViews: 27

جھگڑے کے دوران2 افراد زخمی، پولیس نے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈ ن پولیس لائن میں بکریاں پالنے کے تنازعے پر پولیس اہلکار لڑپڑے ،فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت دوا ہلکار زخمی ہوگئے ،پولیس نے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق نبی بخش کے علاقے گارڈن پولیس لائن میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار اکبر اسکے بیٹے عظیم نے گھر کے باہر بکریاں پالی ہوئی تھی جس کی وجہ سے گلی میں گند گی پھیلی ہوئی تھی ،پڑوسی ہیڈ کانسٹیبل جاوید اقبال ولد محمددین نے باپ اور بیٹے کو گلی میں بکریاں باندھے پر منع کیا کہ انکی وجہ گندگی پھیل گئی ہے اس تنازعے پر درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر اکبر اسکے بیٹے عظیم نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں جاوید اقبال اور سب انسپکٹر رشید ولد فیض محمد زخمی ہوگئے ،جن کو پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او ندیم حیدر کے مطابق مضروب رشیددونوں کا بیچ بچائو کروارہا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ،پولیس نے اکبر اسکے بیٹے عظیم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا ۔

Tags: