ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی اور میونسپل کمشنر کے درمیان تنازع بڑھ گیا

August 17, 2015 5:32 pm0 commentsViews: 29

عائشہ ابڑو کا نواز ڈومکی کوچارج دینے سے انکار، تنازع کے باعث ملازمین تنخواہوں سے محروم
کراچی(سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹربلدیہ وسطی عائشہ ابڑو اور میونسپل کمشنر کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا بلدیہ وسطی کے ہزاروں ملازمین تاحال تنخواہوںسے محروم،تنخواہوں سے محروم ملازمین کے گھروں کے چھولے ٹھنڈے پڑ گئے، تفصیلات کے مطابق حکومت سند ھ وزارت بلدیات نے نواز علی ڈومکی کو گذشتہ دنوں میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی تعینات کیا تھا تاہم جب نواز ڈومکی نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عائشہ ابڑو سے رابطہ کیا تو ایڈمنسٹریٹر نے اُن کو چارج دینے سے انکار کر دیا جس کے باعث دونوں افسران کے درمیان شدید نوعیت کا تنازع پیدا ہوگیانواز ڈومکی نے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے ان کو چارج نہ دینے کے بعد نواز ڈومکی نے بلدیہ وسطی کے بینکس سے رابطہ کر کے تمام بینکس کو اپنے آرڈر کی کاپی کے ساتھ ایک لیٹر بھیجا جس میں انھوں نے بینکس کے سختی کے ساتھ ہدایات جاری کیں کہ ان کے دستخط کے بغیر بلدیہ وسطی کا کوئی بھی چیک کیش نہیں کیا جائے اور نہ ہی فنڈز ٹرانسفر کیا جائے جس کے بعد بینکس نے بلدیہ وسطی کے چیکس کیش کر نے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث بلدیہ وسطی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کے لیئے بینکس کو دیئے جانے والے چیکس کو بھی بینکس نے کیش نہیں کئے جس کے باعث ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی تاحال ملازمین کا تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے۔

Tags: