واٹر بورڈ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا، ایم ڈی

August 17, 2015 5:33 pm0 commentsViews: 22

قومی کھلاڑیوں سے تعاون حاصل کیا جائے گا، فیملی اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب
کراچی ( سٹی رپورٹر) واٹربورڈ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا ادارے کے ملازمین پیشہ وارانہ مہارت کے علاوہ کھیلوں کے شعبہ میں بھی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں لہٰذا کرکٹ ،ہاکی ، کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اس سلسلہ میںنامور قومی کھلاڑیوں سے سرپرستی اور تعاون حاصل کیا جائے گا جبکہ محکمہ جاتی ٹیموں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں تاکہ ادارے سے عالمی معیار کے کھلاڑی پیدا کرکے قومی ٹیموں میں شامل کرائے جاسکیں ،ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے واٹربورڈ آفیسرز کلب میں فیملی اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹیبل ٹینس کا شارٹ کھیل کر افتتاح کے بعد کیا ، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کے شعبہ کھیل کو تمام ضروری سامان اور سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور کلب کے ذریعے کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا کھلاڑیوںکی اعلیٰ سطح کی تربیت کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔اس موقع پرکلب کے چیئرمین محمد اسلم خان ،ظہیر عباس‘ حسن اعجاز کاظمی،ندیم احمد اور دوسرے عہدیدا روں کے علاوہ تقریب میں الہٰی بخش بھٹو اور واٹر بورڈ کے افسران بھی موجود تھے ۔

Tags: