نارتھ کراچی سے سرجانی چورنگی تک تجاوزات مافیا کا راج

August 17, 2015 5:34 pm0 commentsViews: 26

مرکزی سڑک کے دونوں اطراف ہوٹل اور پتھارے قائم، افسران بھاری نذرانے وصول کرنے لگے
کراچی(سٹی رپورٹر)نارتھ کراچی تجاوزات مافیا کی جنت بن گیا بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ لینڈ انکروچمنٹ کے افسران کی مبینہ طورپر بھاری نذرانوںکے عوض قبضہ مافیا کے ساتھ ملی بھگت سے نارتھ کراچی تا سرجانی چورنگی جانے والی مرکزی سڑک کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھ پر ہوٹل مافیا کا راج جبکہ سیکٹر 11ای،سیکٹر5c1,2,3,4سیکٹر 11c1,2,3,سمیت نیو کراچی سندھی ہوٹل تا گودھراکالونی کے تمام علاقوں کی سروس روڈز بس اسٹاپس پر ہزاروں کی تعداد میں پتھارے قائم کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ لینڈ انکروچمنٹ کے افسران نے مبینہ طور پر بھاری نذرانوں کے عوض نارتھ اور نیو کراچی کو تجاوزات اور پتھاروں کے جنگل میں تبدیل کر دیا‘ ذرائع کے مطابق محکمہ لینڈ کے افسران صرف نارتھ کراچی سے تجاوزات اور پتھاروں سے مبینہ طور پر 15لاکھ سے 20لاکھ روپے ماہانہ وصول کر کے اپنی جیبیں گرم کر رہے ہیں۔

Tags: